13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:12
ہوور بورڈ پر سوار باربی ڈول کا نیا فیچرمتعارف
لندن .....ننھی بچیوں کی پسندیدہ باربی ڈول بھی اب ان ہوور بورڈ کی سواری کرتے ہوئے فضاؤں کی سیر کرتے دکھائی دے گی۔
تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے استعمال سے کھلونے بنانے والی ایک کمپنی نے ہوور بورڈ پر سوارڈرون باربی ڈول کا نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو بچیوں میں بے حد مقبول ہو رہا ہے۔
کسی سپر ہیرو کی طرح فضاؤں کی سیر کرتی ہوور بورڈ باربی ڈول مارکیٹ میں اب تین نئے فیچرز کے ساتھ دستیاب ہے ، تاہم سب سے زیادہ شہرت ہوور بورڈ پر اُڑتی باربی ڈول کو مل رہی ہے جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کنٹرول کیا جاتاہے۔