13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:44
پیرو میں کھولتا ہوا پر اسرار دریا
لیما......پیرو میں ایسا حیرت انگیز دریادیکھا گیا ہے جس کا کھولتا ہوا پانی جاندار کو چند سیکنڈز میں ابال دیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس دریا کی گہرائی میں گرم چشمے کا پانی شامل ہوتا ہے جس کے نتیجے میں اس دریا کا پانی کھولنے لگتا ہے، جو اس قدر گرم ہوتا ہے کہ اگر کوئی جانور دریا میں گرجائے تو فوری طور پر اس کی موت واقع ہو جاتی ہے اوران کے جسم شدید گرم پانی کے باعث ابل جاتے ہیں۔
دریا کے آس پاس بھاپ کے گھنے بادل چھائے رہتے ہیں جس کے باعث قریب کی چیزیں دیکھنا بھی نا ممکن ہوجاتاہے۔