تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 اپریل 2016
وقت اشاعت: 4:28

مشین کی غلطی ،امریکا میں پٹرول ٹکے ٹکے میں بکنے لگا

نیویارک ......یوں تو حالیہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے لیکن امریکا میں تو پٹرول ٹکے ٹکے پر بکنے لگا ہے۔

جی ہاں امریکی ریاست اوہائیو کے ایک پٹرول اسٹیشن کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی پوری ٹنکی محض 27سینٹ میں بھری جانے لگی۔

صورتحال مزیددلچسپ اس وقت ہوئی جب قریب ہی واقع دوسرے پٹرول اسٹیشن نے بھی مقابلے کی فضاء پیدا کرتے ہوئے پیٹرول کے نرخ اس سے بھی کم کردیئے ۔

صارفین نے بھی مشین کی خرابی اور غلط فہمی کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ایک کے بعد ایک اپنی ٹنکیاں فْل کراتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.