تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:3

دنیا کی سب سے چھوٹی کار ایک لاکھ 60ہزار ڈالر میں فروخت

میامی ......امریکی ریاست فلوریڈا میں دنیا کی سب سے چھوٹی کار ایک لاکھ 60ہزار ڈالر میں فروخت کردی گئی ہے۔

فلوریڈا کے آکشن ہاؤس ساؤتھ بے میں نیلام ہونے والی پیل پی50 تین پہیوں اور ایک دروازے پر مشتمل دنیا کی سب سے چھوٹی کار ہے جس کا نام 2010میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کیا جاچکا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ننھی سی کار کی اونچائی صرف54انچ ہے جبکہ اس کی چوڑائی 41انچ ہے جس کو چلانا ناصرف لطف کا باعث ہے بلکہ اس کی فیول اکنامی بھی بہت اچھی ہے۔

واضح رہے اس آکشن میں مزید 100جدید گاڑیاں بھی نیلامی کے لئے پیش کی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.