تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:40

روس میں موسم ِبہار کی آمدپر سالانہ پین کیک فیسٹیول

ماسکو.....روس کے دارالحکومت ماسکو میں موسمِ بہار کو خوش آمدیدکہنے کیلئے سالانہ پین کیک فیسٹیول کا شاندارانعقاد کیا گیا۔

اس اسٹریٹ فیسٹیول میں ماہر شیفس مختلف اقسام کے پین کیکس تیارکرتے ہیں جن کی تیاری کے تمام مراحل دیکھنے اور سیکھنے کیلئے گھریلو خواتین سمیت کئی افراد اس میلے میں شرکت کرتے ہیں۔

بہار کوخو ش آمدیدکہنے کیلئے ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس مزیدار فیسٹیول میں دلچسپی پیدا کرنے کیلئے دیگر انتظامات بھی کئے گئے تھے جن میں میوزیک کانسرٹس اور ایکروبیٹکس کے کرتب بھی شامل تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.