16 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:43
برسلز میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،ایک مشتبہ حملہ آور ہلاک
برسلز.......بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ایک مشتبہ حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ دو مفرور مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
آپریشن برسلز کے نواحی علاقے میں پیرس حملوں کے مشتبہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آپریشن میں فرانسیسی پولیس بھی حصہ لے رہی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پیرس حملوں کا ایک مشتبہ ملزم مارا گیا جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
فائرنگ کے تبادلے میں چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ آپریشن والے علاقے میں اسکول بند کردیے گئے ہیں۔