تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 مارچ 2012
وقت اشاعت: 0:4

پالنے کے بجائے فراری کار میں سونے والا کویتی بچہ

کویت سٹی… دنیا کی بہترین اور مہنگی ترین کاروں میں شمار ہونے والی فراری گاڑی کی کشش صرف بڑوں تک ہی محدود نہیں بلکہ بچے بھی اس میں شامل ہو گئے ہیں۔کو یت کے3سالہ منوف کو ہی دیکھ لیں جسے شاید اتنی کم عمر میں ہی اپنے والد کی بے پناہ دولت کا بخوبی اندازہ ہے جبھی تو نیند کے لیے پالنے کے بجائے فراری کا چناؤ کیا ہے۔ننھامنوف شاندار فراری دوڑا تو نہیں سکتا لیکن اس سے محبت کا یہ عالم ہے کہ خوابِ خرگوش کے مزے بھی گاڑی میں ہی لیتا ہے اورسوارہوتے ہی فقط چند منٹوں میں نیند کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔6لاکھ ڈالر سے زائدمالیت کی گاڑی کے مالک اور بچے کے باپ کا ماننا ہے کہ یہ بلاشبہ اس عالیشان گاڑی کا ہی جادو ہے جو اِن کے صاحبزادے کی پُرسکون نیند کا سبب بنتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.