تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 اپریل 2012
وقت اشاعت: 0:25

معمر ترین جوکر کا خطاب: امریکا کے96سالہ فلوئیڈ کریک کے نام

واشنگٹن …امریکی ریاست مونٹانا سے تعلق رکھنے والے96سالہ جوکر کو دنیا کے معمر ترین جوکر ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔14جولائی1916کوپیدا ہونے والے فلوئیڈ کریک مور عرف کریکی10سال کی عمر سے لوگوں کو ہنسانے کے فن سے وابستہ ہیں۔3بچوں،5پوتے پوتیوں اور11پڑ پوتے پوتیوں پر مشتمل خاندان کے سربراہ کریک مور نے یہ اعزاز86سالہ Andrew Beyerکو پیچھے چھوڑتے ہوئے حال ہی میں حاصل کیا ہے۔کریکی کا نام دنیا کے معمر ترین پرفارمنگ جوکر کی حیثیت سے گنیز ریکارڈ بکس کا حصہ بنایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.