7 اپریل 2012
وقت اشاعت: 10:38
ہوا باز کی جہاز کے پروں پر لٹکتے ہوئے خطرناک پرواز
لندن…این جی ٹی…خطروں کے کھلاڑی تو کئی سامنے آئے ہیں لیکن ایسا خطرہ شاید آج تک کسی نے مول نہ لیا ہو۔ایسی ہی ایک وڈیو میں ہوا باز کو صحیح معنوں میں خطروں کا کھلاڑی کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا جس نے فضا میں کئی فٹ کی بلندی پر ایسا خطرناک مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئیں۔اپنے ساتھی پائلٹ کے ہمراہ جب یہ ہوا باز زمین سے ہزاروں فٹ کی بلندی پر پہنچا تواپنی شیلڈ کھول کر جہاز سے باہر نکل آیا اور پَر پر لٹک گیا۔کئی سیکنڈز تک پَر پر لٹکے پرواز کا شاندار مظاہرہ پیش کرنے کے بعد یہ ہوا باز پیرا شوٹ کے ذریعے بحفاظت زمین پر پہنچ گیا۔