11 اپریل 2012
وقت اشاعت: 11:9
امریکا:ایک منٹ میں 110بو تلوں کے ڈھکن کھولنے کا عالمی ریکارڈ
ہیوسٹن…امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے 1 منٹ کے دوران 110بو تلوں کے ڈھکن کھول کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ بینجمن پلون (Benjamin Pilon) نامی اس نو جوان نے نہایت پھرتی کامظاہرہ کر تے ہوئے صرف 60سیکنڈکے مختصروقت میں کسی بھی وقفے کے بغیر 110بوتلوں کے ڈھکن کھول کریہ کارنامہ سرانجام دیا جسے گینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔