تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 اپریل 2012
وقت اشاعت: 18:59

چینی خاتون نے اپاہچ کتے کیلئے وہیل چیئربنا دی

بیجنگ…این جی ٹی…ایک چینی خاتون نے پچھلی دونوں ٹانگوں سے معذور کتے کیلئے وہیل چیئر تیار کی ہے جس کے ذریعے یہ کتااب دوبارہ سے چلنے پھرنے کے قابل ہو گیا ہے۔ ایک حادثے میں اپنی دونوں پچھلی ٹانگوں سے ہمیشہ کیلئے محروم کتے کیلئے خاتون نے اپنے گھر میں جگہ دینے کے ساتھ ساتھ اس کیلئے وہیل چیئر بھی تیار کی۔لکڑی اور کپڑے سے بنی اس وہیل چیئر پر اس کتے کی ٹوٹی ہوئی ٹانگوں کو اس طرح رکھا گیا ہے کہ اسے چلنے پھرنے میں کو ئی دقت نہیں ہو تی اوراب یہ خوشگوارمو ڈ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھیلتا نظر آتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.