13 اپریل 2012
وقت اشاعت: 18:22
وزنی شخص کونکالنے کیلئے ریسکیو رضاکاروں کو دیواریں توڑنا پڑیں
فلاڈیلفیا…این جی ٹی…امریکی ریاست پنسلوانیا میں گھرکے اندر پھنسے مو ٹے شخص کو اسپتال پہنچانے کے لئے گھر کی دیواریں تو ڑنی پڑگئیں،تفصیلات کے مطابق موٹاپے کا شکا ر Hazmatنامی اس شخص کو ڈاکٹروں نے علاج کے غرض سے فوری طور پر اسپتال میں د اخل ہونے کا مشورہ دیا۔شدید موٹاپے کے باعثHazmat اپنے پیروں تک پر کھڑے نہیں ہوسکتا تھا لہٰذا اسے اسپتال منتقل کرنے کے لیے ریسکیو اہلکا روں کا سہارا لینا پڑا ۔مشکلات یہیں ختم نہیں ہوئیں ریسکیو اہلکا ر جب انہیں لینے گھر میں داخل ہو ئے توبے تحاشا ساما ن کے باعث دروازے سے انہیں نکالنے میں ناکام رہے نتیجتاً رضاکاروں کو گھر کی دیو ار تو ڑ کر مشینوں کی مدد سے اسے انہیں با ہرکھینچ کر نکا لنا پڑا ۔