تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
15 اپریل 2012
وقت اشاعت: 7:16

میکسیکو:ساحل پرآنے والی وہیل کوسمندرمیں دھکیل دیاگیا

میکسیکوسٹی .... میکسیکومیں بھولی بھٹکی وہیل ساحل پرآگئی جسے نیوی کی ریسکیوٹیم نے بحفاظت واپس سمندرمیں دھکیل دیا۔ جنوبی میکسیکو میں ایک وہیل راستہ بھول کرساحل پرآگئی۔ جسے بچانے کیلیے نیوی کی ریسکیوٹیم اوردرجنوں مقامی لوگوں نے بروقت کارروائی کی۔وہیل کوجال اوررسیوں کی مددسے ایک نیوی کی کشتی سے باندھاگیا۔اس دوران لوگ اس پرپانی ڈالتے رہے۔ جس کے بعد سب نے مل کرزورلگایا اورکشتی سے کھینچ کروہیل کوسمندرمیں واپس بھیج دیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.