15 اپریل 2012
وقت اشاعت: 22:33
فلوریڈا : رولر اسکیٹس پہن کر سب سے لمبی قطار بنا نے کاریکارڈ قائم
میامی …اسکیٹس پہن کر اسکیٹنگ کر نا ایک عام سی بات ہے لیکن امریکی ریاست فلوریڈا میں 197افراد نے ایک ساتھ رولر اسکیٹس پہن کر دنیا کی سب سے لمبی قطاربنانے کاعالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ایک مقامی پارک میں اس عالمی ریکارڈ کو قائم کر نے کے سلسلے میں ہر عمر کے مردوخواتین نے حصہ لیا اور اسکیٹس پہن کر ایک لائن میں کھڑے ہوکر 250 فٹ تک ایک ساتھ اسکیٹنگ کی ۔اس مو قع پر مختلف افراد نے رولر اسکیٹس پہن کر دلکش کرتب بھی پیش کیے اور یہاں آنے والے سیا حوں کو محظو ظ کرکے داد وصول کی۔