تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 اپریل 2012
وقت اشاعت: 0:11

دنیا کا نایاب ترین نیلم ،ڈھائی لاکھ ڈالر تک میں نیلامی کی توقع

واشنگٹن …امریکہ کے معروف نیلام گھر Heritageآکشنز کے تحت دنیا کا نایاب ترین کشمیر نیلم نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔فائن جیولری آکشنز کے نام سے ہونے والی اس نیلامی میں کئی نادر ونایاب ہیرے جواہرات فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔ہیرے اور پلاٹینم کی انگوٹھی میں جڑا یہ کشمیر نیلم8اعشاریہ99قیراط کا ہے جسکی2لاکھ50ہزار ڈالر تک میں نیلام ہوجانے کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں۔کشمیر نیلم سمیت مزید کئی قیمتی جواہرات پر مبنی یہ نیلامی 30اپریل کو امریکی شہرنیویارک کی ایک مینشن میں منعقد کی جائیگی جسکے لیے آن لائن بولیاں بھی وصول کی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.