تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 اپریل 2012
وقت اشاعت: 14:16

بر طانیہ : لندن اولمپکس کا سب سے بڑا انسانی لوگوکا عالمی ریکارڈ

لندن…این جی ٹی…بر طانیہ میں 2ہزار 12 طالبعلموں نے لندن اولمپکس 2012کا سب سے بڑا انسانی لوگوبناکر عالمی ریکارڈ قائم کر دیاہے۔اسکول کے ان تما م طالبعلموں نے 1ہزار 800سو اسکوئر میٹر کے رقبے پر باکمال منصوبہ بندی کے بعد کچھ اس طرح اپنی پوزیشنزسنبھالیں کہ دیکھنے پر ایک دیوہیکل لندن اولمپکس 2012کا لوگونمودار ہو گیا۔اس انسانی لوگو کی تیاری کیلئے ہلکے جامنی رنگ کی زمین پر ان تمام طالبعلموں نے سفید رنگ کی ٹی شرٹس پہن کر خاص ترتیب بنائی جسے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے بڑے لندن اولمپکس 2012کے انسانی لوگوکی حیثیت سے شامل کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.