تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 اپریل 2012
وقت اشاعت: 16:57

ویل چئیر استعما ل کر نے والے افراد کی مشکل ہو ئی آسان

لندن…این جی ٹی…بر ف باری کے موسم میں ویل چئیر استعمال کر نے والے معذور افراد کو برف پر نقل وحرکت کر نے میں ہمیشہ دشواری کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔ ایک سوئس کمپنی نے ویل چئیر استعما ل کر نے والے افراد کی اس مشکل کو حل کر تے ہوئے ایسے منفرد ویل بلیڈزمتعارف کر وائے ہیں جن کی مدد سے اب ویل چئیرپر بیٹھ کر بھی برف پر باآسانی نقل وحرکت کی جاسکتی ہے ۔ ان ویل بلیڈز کو ویل چئیر کے پہیوں کے ساتھ نصب کر کے با آسانی برف پر سفر کیا جاسکتا ہے جس کی بدولت ویل چئیر کے ٹائر بر ف میں دھنسنے کی پر یشانی بھی نہیں ہو گی اور فاصلہ بھی جلد طے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.