30 اپریل 2012
وقت اشاعت: 19:43
انتہائی چھوٹی کا ر جو آفس کے اندر اور گھر کے لا ؤنج میں بھی جا سکتی ہے
روم…این جی ٹی…اب کار کو گھر یا آفس کے باہر پا رک کر نے کی ضر ورت نہیں بلکہ اسے اندر بھی لے جا یا جاسکتا ہے ۔ ایک اطا لوی کار ساز کمپنی نے ایسی مختصر کار تیا ر کر لی ہے جو با آسانی لفٹ میں بھی سماسکتی ہے اور یو ں کار میں بیٹھے بیٹھے ہی آپ اپنے آفس کے کمرے کے سامنے اتر سکتے ہیں۔ Velpo نامی یہ الیکٹر ک کار صرف ایک میٹر چو ڑی اور ڈیڑ ھ میٹر لمبی ہے جس کے با عث اسے عما رت کی را ہدا ریوں میں بھی باآسانی چلا نا ممکن ہے ۔تاہم حجم میں کم ہونے کے با وجو د اس کی قیمت کم نہیں بلکہ پو رے دس ہزار ڈالر ہے جسے اگلے سال سے فروخت کے لیے پیش کر دیاجائے گا ۔