تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 اپریل 2012
وقت اشاعت: 22:8

میسا چوسٹس انسٹیٹیوٹ :بلندی سے پیانو پر پیا نو گرانے کی سالانہ رسم ادا

بوسٹن …امریکی ریاستمیساچوسٹسمیں مو جود یونیورسٹی کے طلباء نے چالیس سالہ پرانی روایت کو بر قرار رکھتے ہو ئے چھ منزلہ عمارت کی چھت سے ایک پرانے پیانو کو زمین پر رکھے دوسرے پیانو کے اوپر گرا کر تباہ کردیا۔ اس قدیم رسم کی انجام دہی کیلئے طلباء وطالبات سالو ں سال سے دو پیانو کا استعما ل کرتے آرہے ہیں جس کا خاص مقصد ان دونوں پیانوں کو مکمل طور پر تباہ کر کے اس روایت کو زندہ رکھنا ہے ۔اس دوران پیانو کو بلندی سے گرتا اور تباہ ہو تا دیکھنے کیلئے 2سوسے زائد طلباء نے شرکت کی اور تباہ شدہ پیانو کی باقیات کو بطورِ یاد گار نشانی اپنے ساتھ بھی لے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.