تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 مئی 2012
وقت اشاعت: 20:37

تائیوان ایئر لائن نے بلی کے کارٹون کرداروں کی تھیم متعارف کروادی

تائی پے … تائیوان کی ایئر لائن نے بلی کے بچوں کے کارٹون کردار کی تھیم پر مبنی پروازیں متعارف کروادیں۔ تائیوان کے تاؤ یوآن بین الاقوامی ہوائی اڈے میں داخل ہوتے ہوئے مسافروں کو بلی کے بچوں کی صورت والے خوشنما پوسٹرز دکھائی دینے لگتے ہیں۔ مسافروں کو اس وقت مزید خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب انہیں ملنے والے بورڈنگ پاسز بھی غیر روایتی اور رنگ برنگے انداز کے ہوتے ہیں۔ ایئر لائن کے جہاز کو بھی بلی کے بچوں کے کارٹون کرداروں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جبکہ اندر سے جہاز بھی دلکش رنگوں اور دیدہ زیب تصاویروں سے آراستہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.