18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:17
آسٹریلیا کے بعد برطانیہ میں بھی مونچھوں والا جہاز متعارف
کینبرا …آسٹریلیا اور برطانیہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نومبر کے مہینے کو مردوں کی دماغی صحت اور پرواسٹیٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی کا مہینہ قرار دیا یا، جس کے حوالے سے کئی ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔رواں سال بھی نومبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی جہاں آسٹریلوی ائیر لائن کے ایک جہاز کو مونچھیں لگادی گئی وہیں برطانیہ کی قومی ائیر لائن برٹش ائیر ویززکے مسافر طیارے پر بھی مونچھیں پینٹ کردی گئیں۔بوئنگ A319نامی اس دیوہیکل جہاز پر جہاں پرواسٹیٹ کینسر کے لوگو کو واضح کیا گیا ہے وہیں اسکی نوک پر کالے رنگ کی مونچھیں پینٹ کی گئی ہیں ۔Movemberیعنی مردوں کے نومبر میں ان ملکوں کے مشہور و معروف مرد حضرات مہینہ بھر شیو نہ بناکر مردوں کی صحت کے اصولوں کو اُجاگر کرتے نظر آئیں بلکہ پرواسٹیٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائینگے۔واضح رہے کہ اس مہم کا آغاز دس سال قبل ہوا تھا جسکے بعد سے نومبر کے مہینے کو مردوں کے ہیلتھ ایشوز کے لیے مخصوص کردیا گیا ۔