18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:36
کیلیفورنیا میں750ٹانگوں والاکن کھجورادریافت
سان فرانسسکو…کیا آپ جانتے ہیں کہ انسانوں،جانوروں اور حشرات الارض میں سے دنیا کی سب سے زیادہ ٹانگوں والی مخلوق کونسی ہے؟ نہیں تو ہم آپکو بتاتے ہیں۔سائنسدانوں نے حال ہی میں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 750ٹانگوں والا کن کھجورا دریافت کیا ہے۔کن کھجورے کی نسلIllacme Plenipesحال ہی میں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہونے کے بعد سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہے۔گو اس نسل کا کن کھجورا80سال بھی منظرِ عام پر آیا تھا لیکن حال ہی میں ملنے والے کن کھجورے کو اب سائنسی مطالعوں اور ریسرچ کا حصہ بنایا جارہا ہے ۔محققین کا ماننا ہے کہ کثیر الا تعدادٹانگوں کے علاوہ اس کن کھجورے میں لاکھوں سال قبل پائے جانے والے کن کھجوروں سے ملتی جلتی کئی خصوصیات موجودہوسکتی ہیں۔