تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:53

میکسیکو میں کتے کی ایک ہزار سال پرانی حنوط شدہ لاش دریافت

میکسیکو سٹی …قدیم ادوار میں صرف بادشاہوں اور حکمرانوں کو ہی حنوط کرنے کا رواج نہیں تھا بلکہ پالتو جانوروں کے اجسام بھی محفوط بنالیے جاتے تھے۔میکسیکو میں ماہرِ بشریات نے کتے کی ایک ہزار سال پرانی حنوط شدہ لاش دریافت کرلی ہے۔شمالی میکسیکو کے Candelariغار سے دریافت ہونے والی یہ حنوط شدہ لاش ممکنہ طور پر اس دور کے قبائل نے محفوظ بنائی تھی ۔ماہرین کا ماننا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ کتا شکاری مہمات کا اہم ترین حصہ رہا ہوگا جسکے جسم کی باقاعدہ پیمائش،ایکسرے اور کاربن کی جانچ کرنے کے بعد اسکی اصل عمر اور نسل کا تعین کیا جائیگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل صرف پیرو اورمصر میں ہی کتے کی حنوط شدہ لاش دریافت ہوئی جبکہ یہ پہلی بار ہے کہ میکسیکو میں ایسی کوئی دریافت سامنے آئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.