تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:49

چین :پالتو جانوروں کیلئے تین روزہ فیسٹیول

ہینگزہو…این جی ٹی…چین کے شہر ہینگزہو(Hangzhou) میں پالتو جانوروں کیلئے تین روزہ کلچرلفیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سالانہ ثقافتی میلے کو خصوصی طور پر پالتو جانور کتے کیلئے مختص کیا گیا ہے جہاں لاتعداد افراد نے اپنے پالتو کتوں کے ساتھ شرکت کی۔اس میلے میں کتوں کی تفریح کے ساتھ ساتھ ان کیلئے ملبوسات اور سجاوٹی اشیاء بھی فروخت کیلئے پیش کی گئی ہیں جہاں یہ انسان کا وفادار دوست آکر اپنے بہترین دن گزار رہے ہیں۔ اس میلے میں کتوں نے نا صرف کیٹ واک کی بلکہ ڈانس کے ساتھ ساتھ بہترین کتے کو ٹرافی سے بھی نوازا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.