19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:30
بریکنگ ڈان پارٹ ٹوکا 341 ملین ڈالر کا ریکارڈبزنس
ہالی ووڈ…ٹوائے لائٹ سیریز کی چوتھی فلم بریکنگ ڈان پارٹ ٹو نے اپنی ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 341 ملین ڈالر کا بزنس کرکے کامیابی کے نئے ریکارڈزقائم کر لیے۔ٹوائے لائٹ سیریز ک چوتھی اور آخری فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے دومیسٹک سینما گھروں سے 141اعشاریہ 3 ملین ڈالر کا جبکہ بین الاقوامی سینما مارکیٹ میں 199 اعشاریہ 6 ملین ڈالر کا بزنس کیا۔اس سے پہلے ٹوائے لائٹ سیریز کی ہی دوسری فلم نیو مون ریلیز کے پہلے ہفتے میں اتنا بزنس کرپائی تھی۔اس حاب سے بریکنگ ڈان پارٹ ٹو نے اپنی ہی سیریز کی کامیابی کے ریکارڈز توڑ ڈالے ہیں۔