19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:50
سنگا پور میں لیگو بلا کس سے بنے شاہکار مجسموں کی نمائش
سنگاپور…لیگو بلاکس صرف بچوں کے کھلونوں کے طور پر ہی استعمال نہیں ہوتے بلکہ اس کے فن کے خوبصورت شاہکا ر بھی تخلیق کیے جا سکتے ہیں ۔ سنگاپو رکے آ رٹ میوزیم میں امریکی لیگو آرٹسٹ ناتھ ساویا کے لیگو مجسموں پر مشتمل نمائشدی آرٹ آف برکسکا آغازہوگیاہے۔ اس فنکار نے چارلاکھ سے زائد مختلف رنگوں کے لیگوبلاکس کو کما ل مہا رت سے جوڑ کرروز مرہ زندگی کی عکا سی کر نے والے منفرد فن پا رے بنائے ہیں۔ نمائش میں لیگو سے بنے 52دیوہیکل و شاہکار لیگو برکس کے مجسمے رکھے گئے ہیں جن میں80ہزار لیگو بلاکس سے تیار کیا گیا ٹی ریکس ڈائنوسار کا ماڈل بھی شامل ہے۔