تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:53

دو براّعظم کے2 ہزار سے زائد افراد کا سانتا کلاز ہیٹ پہننے کا عالمی ریکارڈ

بروکٹن …این جی ٹی…دنیا بھر میں آئے دن نت نئے ریکارڈ ز بنانے کی کوششیں کی جاتی ہیں اور ایسی ہی ایک کوشش گذشتہ روز دو براّعظموں کے درمیان مشترکہ طور پر ہوئی۔امریکی ریاست میسا چوسٹس کے شہر بروکٹن اور آئرلینڈ کے قصبے Mullingarنے گذشتہ روز ایک ساتھ مل کر سب سے زیادہ سانتا کلاز ہیٹ پہنے ہوئے افراد کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کی۔دو براّعظموں کی اس انوکھی کاوش کے لیے بروکٹن کے اہم مقام پر1ہزار500سے زائد افراد سانا کلاز ہیٹ پہن کر جمع ہوئے جن کا ساتھ دینے کے لیے ایک بڑی سی اسکرین پر Mullingarسے براہِ راست کوریج پیش کی گئی جہاں 1ہزار سے زائد سفید و سرخ ٹوپیاں پہنے ہوئے لوگوں نے ہاتھ ہلا کر انہیں خوش آمدید کہا۔اس مشترکہ ایونٹ کے لیے دونوں برا ّعظموں کے کم و بیش ڈھائی ہزار افراد نے سانتا کلاز کی سُرخ و سفید ٹوپیوں کیساتھ شرکت کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.