تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:33

میاں مٹھو نے گینگ نم گا کر سب کو اپنا مداح بنالیا

لندن…این جی ٹی…کورین گلوکار PSYکے گینگ نم گانے کی میوزک وڈیو نے آجکل دنیا بھر میں تہلکہ مچایا ہوا ہے جس کی بڑھتی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ اب انسانوں کے بعد پرندے بھی اس گانے کے دیوانے ہو گئے ہیں۔ یہ وڈیو ایک ایسے میاں مٹھو کی ہے جو لیپ ٹاپ پر لگے کورین سنگرPSY کی گینگ نم وڈیو کے ساتھ Gangnam styleسونگ گا کر لطف اندوز ہو تاہے۔صرف یہی نہیں بلکہ یہ ذہین طوطا گینگ نم کی تیز موسیقی کی دھن پر اپنے جسم کو ہلاتے ہو ئے ڈانس بھی کرتا ہے جس کی اس دلچسپ وڈیو کو انٹر نیٹ پر چند دنوں میں سیکڑوں افراد دیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.