20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:49
ڈرائیو نگ کا انوکھا مظاہر ہ۔۔۔لیکن سڑک کا ہو گیا ستیا ناس
لندن…این جی ٹی…کار وں کی ڈرفٹنگ کے منا ظر آپ نے فلموں میں تو بہت دیکھے ہو نگے لیکن حقیقی زندگی میں بھی ایسے کام کرنے والوں کی کمی نہیں ہے ۔ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں ایک نوجوان نے ڈرفٹنگ کا دلچسپ مظاہرہ پیش کر کے سب کو حیران ہی کر دیا ۔گا ڑی چلا نے میں اس کی مہا رت بے شک قابلِ دا د ہے لیکن حیرت کی بات یہ بھی ہے کہ مختصرسی جگہ پر گا ڑی کو گول گول گھما نے کے باوجود اس گاڑی کا ایک پرزہ بھی جگہ سے نہیں ہلا اور نہ ہی کوئی خراش آئی ۔بس اس سا رے کھیل میں کسی کا کچھ نہیں بگڑابس اچھی بھلی سڑک کا ستیا نا س ہو گیا ۔