تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 7:49

چین :سوئی دھاگے سے بنے فن پاروں کی نمائش

بیجنگ…این جی ٹی…آرٹ کے دلدادہ افراد کے لیے مشہور معروف مصوروں کی پینٹنگز لیے کئی آرٹ میوزیم دنیا بھر میں موجود ہیں۔ چین میں ایک ایسا میوزیم ہے رنگوں اور پینٹ بُرش سے کھیلنے والے مصوروں کے نہیں بلکہ سوئی دھاگے کی مدد سے کڑھائی کرکے فن پارے تیار کرنے والے آرٹسٹوں کو جگہ ملی ہے۔چین کے اہم ترین شہر میں پچھلے 25سالوں سے موجودSuzhouایمبرائیڈری میوزیم میں ایسے ہی دلچسپ فن پارے موجود ہیں جنہیں یہاں کے مقامی آرٹسٹوں نے تیار کیا ہے ۔ایمبرائیڈری کے ذریعے ریشم اور کپڑوں کے دیگرمیٹریل پر سوئے دھاگے سے کڑھائی کی2500ہزار سال قدیم روایت کو زندہ رکھے ان آرٹسٹوں کے فن پارے دنیا بھر میں بیحد اہمیت کے حامل ہیں۔اس میوزیم مین کئی قدیم فن پاروں سے لیکر 40مختلف ٹانکوں اور300سے زائد مختلف اقسام کے ریشمی دھاگوں کی مدد سے تیار کیے گئے آرٹ کے سینکڑوں شاہکارلوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.