تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:9

سات سالہ ایتھن نے مارشل آرٹس میں بلیک بیلٹ حاصل کرلی

لندن…این جی ٹی… برطانوی کاؤنٹی کینٹ کے قصبے گریو سینڈ سے تعلق رکھنے والے7سالہ ایتھن اووَرز کا شمار ایسے چند لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بیحد کم عمری میں اپنے شوق کو جنون میں بدل ڈالا۔ایتھن اووَرز متوقع طور پر دنیا اور برطانیہ کا سب سے کم عمر فرد ہے جس نے مارشل آرٹس میں جونےئر فرسٹ ڈگری بلیک بیلٹ حاصل کرلی ہے۔صرف سات سال کی کم عمر میں اس مقام تک پہنچنے والے ایتھن کے ماں باپ دونوں ہی مارشل آرٹس کے ماہر ہیں۔صرف تین سال کی عمرسے مارشل آرٹس کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کی آزمائش کے لیے اُترنے والے ایتھن نے اپنے والدین کی کوچنگ کی بدولت چار گھنٹے طویل امتحان میں کامیابی حاصل کی اور بلاآخر سات سال کی عمر میں بلیک بیلٹ حاصل کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.