20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:34
برطانیہ: شاپنگ سینٹر میں پینگوئنز نے لو گوں کی توجہ حاصل کرلی
لندن…این جی ٹی… سیاہ سفید جسمانی رنگت کے حامل معصوم پینگوئن ویسے تو انٹارکٹیکا کی بر فیلی وادی میں پائے جاتے ہیں لیکن بر طانیہ کے ایک شاپنگ سینٹر میں سیاحوں کی توجہ حاصل کر نے کیلئے پانچ پینگوئنز کو یہاں منتقل کر دیا گیا ہے۔ان پنگوئنز کیلئے خصوصی طور پر آئس رنک تیار کیا گیا ہے جہاں یہ پینگوئنز با آسانی سے حرکت کرتے اور لو گوں کا دل موہ لیتے ہیں۔ یہ سینٹر اپنی دلکشی اور انفرادیت کے باعث ہمیشہ سے ہی دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کی توجہ کا مر کز ہے جسے مزید پر کشش بنانے کیلئے اب اس میں پینگوئنز اورآئس رنک (Rink)کا بھی منفرد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس سینٹر میں آنے والے بچے اور بڑے شاپنگ کے ساتھ ساتھ برف پر چلتے اور پھسلتے ان پینگوئنز کو دیکھ کراپنا مو ڈ خوشگوار بناتے ہیں۔