20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 9:53
برازیلین شہر اسٹریٹ مو سیقاروں کیلئے جنت بن گیا
ری ڈیو جینیرو…این جی ٹی… ترقی یافتہ ممالک جیسے امریکہ اور بر طانیہ میں اہم مقامی شاہراہوں پر متعدد افراد مو سیقی کے مختلف آلات بجا کر ماڈرن انداز میں بھیک مانگتے نظر آتے ہی ہیں لیکن آج کل برازیل کا شہر Rio de Janeiro اسٹریٹ مو سیقاروں کیلئے ایک جنت بن گیا ہے۔ اس کی اہم وجہ برازیل میں ایک نئے قانون کی منظوری ہے جس کے تحت اسٹریٹ میوزیشن کسی اجازت کے بغیر آزادی سے Rio کی گلی کو چوں میں موسیقی کے سُر بکھیر سکتے ہیں۔ اس قانون کی منظوری کے بعد نا صرف مقامی بلکہ دنیا بھر سے اسٹریٹ میوزیشن اپنے روز گار کیلئے برازیل کے شہر کا رخ کر رہے ہیں۔لوکل گورنمنٹ کے پاس کر دہ اس قانون کے لاگو ہو نے کے بعد لاطینی امریکہ کے ا سٹریٹ میوزیشنزکیلئے Rio خصوصی طور پر پر کشش مقام بن گیا ہے جہاں سیاحوں کو ہر موڑ پر کلاسیکل سے لے کر پاپ میوزک کے مختلف شاہکار دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں۔