20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:13
نچ کے دکھا۔۔۔ ربوٹک رقص پیش کرتے نوجوان
لندن…این جی ٹی…رونا ،گانا اور ڈانس کر نا تو سب ہی جانتے ہیں لیکن بھرپور مہارت سے رقص کر نا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہو تا۔ وڈیو ایسے پھرتیلے اور پُرجوش دو نو جوان ڈانسرز کی ہے جنھوں نے ایک رئیلٹی شو میں اپنی روبوٹک ڈانس میں مہارت دکھا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اسٹیج پر آنے کے بعد ان نو جوانوں نے روبوٹ کاروپ دھار کر اپنی پر فارمنس کی شروعات کی اور اپنے جسم کو ایک مشین کی طرح ایسے ہلایا جلایا کہ پر فارم کے دوران حقیقت میں ہی ایک روبوٹ لگنے لگا۔