20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 10:53
خواب بنا حقیقت : پانی کی لہروں پر چہل قدمی کا حیران کن مظاہرہ
نیویارک…این جی ٹی…پانی پر چلنا کسی خواب سے کم نہیں لیکن امریکی نوجوانوں نے پانی پرچہل قدمی کرتے ہوئے اس خواب کو سچ کر دکھایا ہے ۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے یونیورسٹی اسٹوڈنٹس نے دونوں پیروں کوڈبوں میں پھنسا کر انہیں ڈنڈوں سے گھسیٹتے ہوئے پانی پر چلنے کا یہ حیرت انگیز مظاہرہ پیش کیا ۔ پیروں میں پہنے گئے ان ڈبوں کو یونیورسٹی کے طالبِ علموں نے گتے اور فوم کے ذریعے تیار کیا ہے جن کی مدد سے پانی میں ڈوبے بغیر تیرا جاسکتا ہے ۔ 175فٹ طویل جھیل پر80طالبِ علموں نے ان باکسز کے ذریعے پانی پر چلنے کا مظاہرہ پیش کیا جبکہAlex نامی اسٹوڈنٹ نے سب سے پہلے جھیل کو عبور کیا۔