21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:13
چین میں دیوہیکل انوکھے اسٹیل رِ نگ کی تعمیر
بیجنگ …این جی ٹی …چین میں ایک دیوہیکل اسٹیل رِ نگ تعمیر کیا جا رہا ہے جس کی بلندی پچاس منزلہ عمارت کے برابرہوگی۔ رِنگ آف لائف نامی یہ انوکھا لینڈ مارک 500فٹ بلند ہوگا جبکہ اس کی تیاری میں 3ہزار ٹن اسٹیل استعمال ہو گا۔ فن ِ تعمیرکے اس انوکھے شاہکار میں ماہر انجینئرز ایسی لفٹس نصب کر رہے ہیں جو لوگوں کو اس رِنگ کی بلندی پر لے جا کر شہر کے دلکش نظارے کا لطف فراہم کرتی ہیں۔واضح رہے کہ ایک کروڑ برطانوی پاؤنڈ لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ منصوبہ کسی کاروباری مقصد کیلئے نہیں بلکہ محض تفریحی مقاصد کیلئے تعمیر کیا جا رہا ہے ۔