21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:13
جرمن ماہرین کا تیار کردہ منفرد روبوٹک ہاتھ
برلن …این جی ٹی …جرمن ماہرین نے ایسا منفرد اور کار آمد روبوٹک ہاتھ تیار کیا ہے جس کی ایجاد کے بعد اب مشینوں نے بھی گیند بلے سے کھیلنا شروع کردیا ہے۔ اس دلچسپ روبوٹک سسٹم میں چار انگلیاں نصب ہیں جس میں گیند رکھ کر بیٹ سے ہٹ لگا ئی جاتی ہے ۔ اس روبوٹک ہاتھ کی مضبو طی کا انداز اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ اس میں پکڑی گیند کو بلے سے بھرپور قوت کے ساتھ ہٹ کیا جاتاہے اوراسے کوئی نقصان بھی نہیں پہنچتا۔