21 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:34
بر طا نیہ: سانتا کلاز کو رسی سے لٹکنے کا کرتب مہنگا پڑ گیا
لندن…این جی ٹی …بر طا نیہ کے ایک مقامی شاپنگ مال میں سانتا کلاز نے ایک شو کے دوران پہلی منزل سے نیچے اترنے کیلئے رسی کے ذریعے لٹک کر اترنے کا کر تب پیش کر نے کی کو شش کی، جو نا کام ہو گئی ۔ اس سانتا کلاز نے رسی کی مدد سے نیچے اترنے کا آغاز تو عمدہ کیا لیکن وسط میں اس کی داڑھی اور ٹوپی اس رسی میں الجھ گئی۔جب سانتا نے اس صورتحال کو دیکھا تو اس نے اپنی داڑھی کو ٹٹولنا شروع کر دیا جس کے باعث جو رفتار اس نے آغاز میں دکھا ئی تھی اس میں نا صرف کمی آ گئی بلکہ سانتا کو آدھے گھنٹے تک لٹکے رہنا پڑا جسے ریسکیو ورکر نے آ کر اس مشکل سے نکالا ۔