تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
2 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:48

جدید ٹیکنالوجی کا حامل روبوٹک ہاتھ تیار

جاپانی سائنسدانوں نے جدید ٹیکنالوجی کا حامل ایسا روبوٹک ہاتھ تیار کر لیا ہے جو انسانی ہاتھ کی پوزیشن کا بغور مشاہدہ کرتے ہوئے مہارت سے نقالی کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس جدید روبوٹک ہاتھ کو ٹوکیو یونیورسٹی میں ماہر سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے تیار کیا ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ وژن سسٹم نصب کیا گیا ہے، اس سسٹم کے تحت اس مشینی ہاتھ کے اوپر ایک ایسا کیمرہ بھی لگایا گیا ہے جس کے ذریعے یہ انسانی ہاتھ اور انگلیوں کی حرکت کا مشاہدہ کرتے ہوئے صرف ایک ملی سیکنڈ میں نہایت تیز رفتاری سے نقالی کرتا ہے۔ آپ چاہے جتنی بھی ہوشیاری کیوں نہ دکھالیں لیکن اس جدید روبوٹک ہاتھ سے نہیں جیت سکتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.