تازہ ترین سرخیاں
 سائنس وٹیکنالوجی 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:50

جاپانی کارگو راکٹ مدار میں روانہ

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود خلابازوں کے لئے سامان لے کر جاپانی کارگو راکٹ مدار میں روانہ ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کا بغیر پائلٹ کا کارگو خلائی راکٹ کونوتوری تھری ملک کے جنوبی علاقے میں قائم اسپیس سینٹر سے روانہ ہوا۔ راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود خلانوردوں کے لئے ضروری سامان لے کر گیا ہے، بھیجے گئے سامان میں ایک نیا کیمرہ سسٹم، کھانے پینے کا سامان، کپڑے، خلائی آلات اور دیگر سامان شامل ہے، یہ اپنی نوعیت کا تیسرا راکٹ ہے، جو ستائیس جولائی کو خلائی اسٹیشن پر پہنچے گا جہاں ایک جاپانی خلاباز بھی موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.