تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
9 فروری 2013
وقت اشاعت: 12:22

بجلی چور 200ارب روپے لے کر بیٹھے ہوئے ہیں،شہبازشریف

اے آر وائی - وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بجلی چور 200ارب روپے لے کر بیٹھے ہوئے ہیں اور حکمران بھنگ پی کر سو رہے ہیں۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالا شاہ کاکو کمیپس میں سینٹر فار اینرجی ریسرچ اینڈ ڈوویلپمنٹ کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ملک پر ظلم کی انتہا ہے کہ200ارب روپے سمیت 500ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ہے اور بجلی چوروں سے ڈنڈے کے زور پر پیسا نہیں نکلوایا جا رہا اور قوم کو اندھیرے میں دھکیل دیا گیا۔



انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سال میں حکومت نے ملک میں موجود توانائی کے سستے وسائل کی بجائے کرائے کے بجلی گھروں کی طرف زیادہ توجہ دی اور پیسا خرچ کیا،توانائی کے متبادل ذرائع پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت توجہ دیتی توگنے کے پھوک سے 2500میگاواٹ تک بجلی پیدا ہو سکتی تھی۔



شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران ایک بہت بڑا مسلہ ہے کالاباغ ڈیم کی باتیں تو کی جاتی ہیں مگر اس کی تعمیر کے لیے کچھ نہیں کیا گیا،کالا باغ ڈیم پر جب تک کراچی سے پشاور تک قومی اتفاق رائے نہیں ہو جاتا یہ نہیں بن سکتا۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ملک میں جاری توانائی بحران سے نمتنے کے لیے ہمیں شارٹ ٹرم منصوبوں کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.