تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:40

کالا باغ : کچھ تندر خیل کے رہائشی آلودہ پانی پینے پر مجبور

اے آر وائی - کالا باغ : اکیسویں صدی کے اس دور میں کالا باغ سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاوں کچھ تندر خیل کے لوگ تالابوں اور جوہڑوں کا پانی پینے پر مجبور ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تالاب کا پانی پی کر لوگ امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔



علاقے کی خواتین کئی کئی میل کا فیصلہ طے کر کے گدھوں پر کین لاد کر پانی بھرنے آتی ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ اسی جوہڑ سے کتے، گدھے اور دیگر جنگلی جانور پانی پیتے ہیں۔ اس علاقے میں واٹر سپلائی تو موجود ہے لیکن یہ کئی کئی ماہ خراب رہتی ہے جس کی وجہ سے انہیں یہ آلودہ پانی پینا پڑتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.