1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:40
نشانہ وار قتل کی 58وارداتوں میں ملوث اجمل پہاڑی گرفتار
اے آر وائی - کراچی : کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے نشانہ وارقتل کی اٹھاون وارداتوں میں ملوث خطرناک ملزم اجمل پہاڑی کو نیو کراچی کے علاقے سے گرفتارکرلیاہے ۔
سی آئی ڈی کے ایس ایس پی چوہدری اسلم کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیوکراچی میں چھاپہ مارکر ملزم کو گرفتارکیا ۔ ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہواہے ۔ جس میں چھ دستی بم ، کلاشنکوف اور نائن ایم ایم پستول سمیت دیگر اسلحہ شامل ہے ۔