4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:20
اسلام آباد:چکری انٹر چینج سے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار
اے آر وائی - اسلام آباد : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد سے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے ،دہشت گرد اٹک اور لاہور میں تخریبی کارروائی کرنے جا رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقہ چکری انٹر چینج کے قریب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تین دہشتگرد مطیع اللہ ، عبداللہ جان اور فصیح اللہ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جارہا ہے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا تعلق ڈیرہ غازی خان دربار سخی شاہ پر حملہ کرنے والے دہشت گرد گروہ سے بھی ہے۔