4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:35
لاہور:گیس پائپ میں دھماکہ، پانچ پاور ہاؤسز کو فراہمی معطل
اے آر وائی - لاہور : گڈو کے قریب گیس پائپ لائن دھماکہ سے پھٹنے کے بعد پانچ پاور ہائوسز کو گیس کی سپلائی بند ہوگئی ہے جس سے بجلی کے شارٹ فال میں ایک ہزار میگاواٹ اضافہ کے بعد لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں پانچ سے آٹھ گھنٹے اضافہ کا خدشہ ہے۔
سوئی ناردرن گیس حکام کے مطابق گڈو کے قریب پائپ لائن میں دھماکے کے باعث سوئی، لوٹی، زمزمہ اور پیر کوہ سے آنے والی گیس کی سپلائی بند ہوگئی۔ جس سے بجلی کی پیداوار میں ایک ہزار میگاواٹ کی کمی ہوئی ہے اور ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دوانیہ پانچ سے آٹھ گھنٹے تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔ سوئی ناردرن گیس حکام کے مطابق گیس پائپ لائن مرمت کا کام جاری ہے اور مرمت ہونے کے بعد گیس کی سپلائی معمول پر آجائے گی۔