8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:16
ایبٹ آباد: بجلی کا بریک ڈاؤن جاری،عوام کو مشکلات کا سامنا
اے آر وائی - ایبٹ آباد : ہزا رہ ڈویثرن کے صدر مقام ایبٹ آباد اور اس کے گر دونواح کے علاقوں میں برہان مین فیڈر سے بجلی کے بریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے باعث دن بھر میں دو مرتبہ پانچ گھنٹے تک بجلی کا بریک ڈاؤن کیاجا رہاہے.
پیسکو ذرائع ایبٹ آباد کیمطابق بریک ڈاؤن اسلام آباد ریجنل گریڈ سے بغیر شیڈول بتا ئے کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب بریک ڈاؤن کے علاوہ معمول کی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
جس کے باعث شہر کے اکثر علاقوں میں پینے کے پانی کا بھی مسئلہ پیدا ہوگیا ہے بجلی کے بریک ڈاؤن سے کاروباری حضرات، سکولز کو جانے والے طلباء و طالبات اور ہسپتالوں میں زیر علاج مر یضوں اکو شدید مشکلات درپیش ہیں۔