تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 14:30

خیرپور:جبری مشقت کیلئے لے جائے جانےوالے افراد بازیاب

اے آر وائی - خیرپور: خیرپور میں پولیس نے جبری مذدوری کیلئے نواب شاہ سے رحیم یار خان جانے والی بس پر چھاپہ مارکر 5 بچوں اور دس خواتین سمیت 28 افراد کو بازیاب کرالیا۔



پولیس کواطلاع ملی تھی کہ 28 افراد کو اینٹوں کے بٹھے پر جبری مشقت کیلئے یرغمال بناکر نواب شاہ سے رحیم یار خان لےجایا جا رہا ہے جس پرپولیس نےبھرگڑی پل پرناکابندی کرکےبس کوروکا اورتمام افراد کو بازیاب کرالیا جبکہ چھاپے کے دوران ملزمان فرار ہوگئے.



ملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارےجا رہےہیں بازیاب کرائے جانے والے افراد نے اپنے بیانات میں بتایا ہے کہ ان کو 8 ملزمان اسلحہ کے زور پر رحیم یار خان لے جارہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.