تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 22:0

فیصل آباد: گٹرمیں گرکر3سالہ بچہ جاں بحق

اے آر وائی - فیصل آباد : فیصل آباد کے محلہ حیدر آباد میں 3سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں ہوگیا. واسا حکام نے خانہ پوری کے لے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 3 اہلکار معطل کر دیے .



تین سالہ رضا اپنے ماموں کے ساتھ بازار جارہا تھا کہ راستے میں گٹر پر ڈھکن نہ ہونے کے باعث مین ہول میں جا گرا ۔ اہل علاقہ کے مطابق اس علاقےمیں گزشتہ 6 ماہ سے گٹروں پر ڈھکن نہیں ہیں جسکی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔



واضع رہے کہ دو سال میں واسا کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والا یہ پندرہواں بچہ ہے ۔اس سے قبل ایسے واقعات پرچند اہلکاروں کو معطل کر دیا جاتا ہے اور چند دنوں بعد انہیں بحال کر دیا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.