11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:20
پشاور:پولیس مقابلہ، تین شدت پسند ہلاک،ایک اہلکار شہید
اے آر وائی - پشاور : پشاور کے علاقے حیات آباد میں پولیس مقابلےکے دوران تین شدت پسند ہلاک ہوگئے۔مقابلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
حکام کے مطابق حیات آباد کے عوامی مارکیٹ میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی تو شدت پسندوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں تین شدت پسندوں کو مار دیا گیا۔مقابلے کے دوران ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔ شہید کی لاش اور زخمی اہلکار کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ ہلاک شدت پسندوں سے دو افغان اور ایک پاکستانی شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے۔