تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:41

نوشہرہ: موٹر وے پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق،3 زخمی

اے آر وائی - نوشہرہ : نوشہرہ میں موٹر وے پر تیز رفتار کار الٹنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کار اسلام آباد سے پشاور آرہی تھی۔رشکئی انٹر چینج کے قریب تیزرفتاری کے باعث کار کو حادثہ پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں فاروق، انکا بیٹا ابوبکر اور بیٹی ایمن بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں فاروق کے والد، بیوی اور ایک رشتہ دار شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.